کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے کیونکہ پہلی اور آخری بار کراچی کو اللہ تعالی نے ہمارے ہاتھوں سے بنوایا تھا۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے اس کے باوجود بھی بلدیہ ٹاون کے مسائل کم نہیں ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹان یوسی 32 میں پختون برادری اور نیازی برادری، سیکٹرA-3، یوسی 30 میں عوامی اجتماعات اور بلدیہ ٹان، یوسی 36 میں معززین اور فرنیچر مارکیٹ کی یونین سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مشکلات کے دلدل میں جھونک دیاہے، 70سال سے سیاسی جماعتیں ووٹ لیکر انتخابات جیت رہی ہیں لیکن انکی نااہلی، کرپشن، تعصب اور اقربا پروری کے باعث عوام ناکام ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جو پورے پاکستان کو نوکریاں دیتا تھا اب اسکے نوجوان ایک نوکری کے لیے در در ٹھوکریں کھاتے ہیں، نظام کی درستگی کا فارمولا صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔

Related Posts