پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت36ارب55کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت36ارب55کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت36ارب55کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید262.65پوائنٹس کے اضافے سے 45311.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ57.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت36ارب55کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 27.78فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45347پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعدازاں 35پوائنٹس گرگئے۔

مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس262.65پوائنٹس کے اضافے سے 45311.22پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 107.94پوائنٹس کے اضافے سے18544.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس141.71پوائنٹس کے اضافے سے30707.76پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 380کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 219کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 137میں کمی اور24میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب85ارب74کروڑ5لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب22ارب29کروڑ66لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts