ایمپلائرز فیدریشن کا ویکسی نیشن کے شاندار انتظامات پر حکومت سے اظہار تشکر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Rise in Inflation the fall of Pakistan:Ismail Suttar

کراچی:ایمپلائرز فیدریشن پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی بچانے کی اولین ترجیح سے حکومت کا حقیقی عزم ظاہر ہوتا ہے، تاجربرادری کوویکسی نیشن کی درآمد،تقسیم کی نجی اجازت کوبطور اجناس نہیں سمجھنا چاہیے،

 ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے صدراور معروف صنعتکار اسماعیل ستار نے کورونا کے وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے عام لوگوں کی ویکسی نیشن کے لیے عمدہ انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان، وزارت صحت اور نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) سمیت صوبائی حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعی قابل قدر اور بے مثال ہے کہ ایکسپو سنٹرز، اسٹیڈیمز، سول اسپتال، یونیورسٹیوں کے ڈپارٹمنٹس، آرٹس کونسلز اور ریلوے ڈسپنسریوں کو ویکسی نیشن کے لیے وقف کیا گیا ہے جس سے عوام کی زندگیاں بچانے کو اولین ترجیح دینے سے حکومت کا حقیقی عزم ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:شبنم ظفر کی بڑی کامیابی، خیرپور چیمبر آف کامرس کے لائسنس کی تجدید کروالی

اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان یومیہ اموات کی تعداد کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ رہا ہے لہٰذا بزنس کمیونٹی کو یہ احساس کرنا چاہیے کہ جب بھی ویکسین کی نجی طور پر درآمد اور تقسیم کی اجازت دی جاتی ہے تو اس ویکسین کو بطور اجناس نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے چین کی حکومت سے کورونا ویکسین کی خریداری کے بارے میں کامیابی کے ساتھ بات چیت کرنے پر حکومت کے اقدامات پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ روسی وزیر خارجہ کا حالیہ دورے کے بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسی نیشن کی سہولت میسر آسکے گی۔

انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے اختیارکیے گئے طریقہ کار کے مطابق تمام شہریوں کے فرسٹ کلاس ٹریٹمنٹ پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

Related Posts