کوئی گروپ یا جماعت حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی گروپ یا جماعت حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فواد چوہدری
کوئی گروپ یا جماعت حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں جاری مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی گروپ یا جماعت کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مظاہروں کی وجہ سے راستے بند ہونے سے اسپتالوں کو آکسیجن سلنڈرز کی سپلائی متاثر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں کورونا سے وائرس سے متاثر مریض شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا تاہم کچھ وقت ضرور لگے گا، پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم ریاست کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گی ۔ کوئی بھی گروہ پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے کمبودیا منتقل ہونے والے ’کاون‘ کو فلم میں کام مل گیا

Related Posts