شرپسندوں کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان
پاکستان نے کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کررہی تھی جبکہ تحریک کے لوگ دوسری جانب مارچ کی تیاری کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج کی آڑ میں کسی شرپسند کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہواہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 27 نکاتی ایجنڈے کی منظوری سمیت مذہبی جماعت کی جانب سے ملک گیر احتجاج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے متوقع مارچ میں شرپسند عناصر کے فائدہ اٹھانے کی اطلاعات تھیں، لیکن احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں، امید ہے حالات بہتر ہو جائیں گے، اور ہم معاہدے کے مطابق تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کووڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو ایرانی جوہری پلانٹ پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جواد ظریف

Related Posts