سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح جائز نہیں، راستے کْھلنے چاہئیں،حافظ طاہر اشرفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیادتی کے واقعات کے کیسز کو خصوصی عدالتوں میں چلایا جائے، طاہراشرفی
زیادتی کے واقعات کے کیسز کو خصوصی عدالتوں میں چلایا جائے، طاہراشرفی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں مظاہروں پر کہا ہے کہ لوگوں کو مارنا، املاک جلانا بالکل درست نہیں، راستے کْھلنے چاہئیں اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

حافظ طاہر اشرفی نے نجی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مذاکرات اور پر امن احتجاج سے ہی مسائل حل ہوئے ہیں، کسی قسم کا تشدد کوئی بھی کرے، قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح جائز نہیں، راستے بند کرنے کے بجائے پر امن احتجاج کیا جاتا ہے، راستے کھولنے چاہئیں،بات چیت کرنی چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ تشدد بند اور احتجاج پرْامن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تشدد مار دھاڑ کا راستہ ترک کر کے حکمت عملی بنانی ہوگی۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر وزیر اعظم نے دنیا بھر میں پیغام دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ذمہ داریاں رینجرز کے سپرد

Related Posts