شاہد آفریدی فاؤنڈیشن صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی کیلئے بہترین کام کر رہی ہے،ناصر شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahid Afridi Foundation

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی کیلئے بہترین کام کر رہی ہے،جو میرے ملک کا نام روشن کرے وہ ہمارے لئے انتہائی محترم ہے شاہد آفریدی ہمارے ملک کا بڑا نام ہے،وہ جو کام کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عزت میں مزید اضافہ کرے۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی، کھیلوں کے شعبوں سمیت قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ اس طرح کے نیک کام کر کے اپنی آخرت سنواریں اور خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ آج کی محفل چھوٹی ہے لیکن اس کا مقصد بہت بڑا ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس محفل میں بہت سے فراخ دل لوگ تشریف رکھتے ہیں وہ اپنی استعاعت کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی بھرپور مدد کریں میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ آپ کے خون پسینے کی کمائی خیر کے کام میں لگے گی۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے

تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی، سابق گورنر سندھ زبیر احمد اور شہزاد ڈھیڈی و دیگر بھی موجود تھے، شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، آخر میں مہمانوں کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔

Related Posts