Friday, March 29, 2024

حنید لاکھانی کا سندھ حکومت کو پنجاب سے عوامی خدمت کا طریقہ سیکھنے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کا طریقہ پنجاب سے سیکھے، پنجاب کو عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنایا جا رہا ہے۔

حکومت کا کام ہی عوام کی خدمت ہے تاکہ لوگوں کو انصاف کیلئے دربدر نہ ہونا پڑے، یہ احسن اقدام ہے کہ حکومت خود خدمت کے لیئے ان کی دہلیز تک جائے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ حکومت عوام کی خدمت کرے، پیپلز پارٹی گزشتہ تین دہائیوں سے مسلسل سندھ کی عوام کا خون چوس رہی ہے سندھ کے حکمران عوام کا حق کھانا بند کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سندھ حکومت کے وزراء اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ،یہ لوگ لوٹ مار اور کرپشن کرتے ہیں عوام کے ٹیکسز کا پیسہ کھاتے ہیں عیاشیاں کرتے ہیں اور دوسری جانب سندھ کی غریب عوام کو کتوں سے بھی کٹواتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہو ، کرپشن سندھ کے حکمرانوں کے خون میں بس گئی ہے اور اب بنا کرپشن کے ان لوگوں کے لئے سانس لینابھی محال ہے، ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ لوگ کتوں کے کاٹے سے مر رہے ہیں اورسندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ریبیزویکسین ہی دستیاب نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:کورونا سے بچاؤ کیلئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں، حنید لاکھانی

سیاست عوامی خدمت کا سب سے بہترین اور سید ھا راستہ ہے لیکن پیپلز پارٹی نے تو سیاست کو کرپشن اور کمائی کا ذریعہ بنایا ہو اہے، پنجاب کی عوام سندھ کی عوام کی نسبت بہت خوش ہے اور زندگی کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر میسر ہیں ، پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح لوگوں کی خدمت کررہی ہے اور عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے وہ نہایت شاندار ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر ایک محنتی اور قابل سیاست دان ہیں جن کے دل میں عوام کے لئے درد ہے اور وہ سچے دل اور نیت کے ساتھ پنجاب کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ کرپٹ اور بد نیت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے سیاست صرف مال بنانے کے لئے کر رہے ہیں عوامی خدمت میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔