ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقایا میچز کا شیڈول جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ 6کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ 6کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان کرکٹ بوڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سکس کے بقایا میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتے کو ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس ایل سیزن سکس کے بقایا میچز کا شیڈول جاری کیا گیا۔

شیڈول کے مطابق 22 مئی سے 28 مئی تک تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد 29 مئی سے 31 مئی تک تمام ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔

 

پی سی بی شیڈول کے مطابق یکم جون سے پی ایس ایل سکس کے باقی ماندہ میچز کا آغاز ہوگا۔ 16 جون کو پلے آف میچز کھیلے جائیں گے، 17 اور 18 جون کو سیمی فائنل ہوں گے جبکہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جبکہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن سکس کے میچز کی تفصیلات

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)

2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)

3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)

4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)

6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)

7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)

9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)

10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)

11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)

12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)، کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)

14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)

17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)

18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)

20 جون: فائنل (نائٹ)

Related Posts