میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 4دوست گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 friends arrested in Memon Goth gang rape case

کراچی : میمن گوٹھ پولیس نے نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے کے واقعے میں ملوث 4 دوستوں  کو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث چار دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی عمریں 14سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی، معصوم شہریوں کو بے وقوف بنا کر لوٹنے پرگرفتار2جعلی عامل عدالت میں پیش

گرفتار ملزمان میں مزمل عمر 14 سالہ، عدیل عمر 14 سالہ، اریز عمر 14 سالہ اور سبحان عمر 15 سالہ ہیں،چاروں ملزمان زیادتی کے مقدمے میں نامزد  ہیں، ملزمان نے 12 جنوری کو 13 سالہ لڑکی کو خالی گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گرفتار ملزمان واقعے کی ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں گذشتہ روز مقدمہ نمبر 133/2021 درج کرایا گیا تھا، مقدمہ میں لڑکی سے زناء، جان سے مارنے اور دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

Related Posts