بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی’ڈونٹ رش چیلنج‘ پورا کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی’ڈونٹ رش چیلنج‘ پورا کرلیا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی’ڈونٹ رش چیلنج‘ پورا کرلیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سوناکشی سنہا کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوتا ڈونٹ رش چیلنج پورا کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے اپنی ساتھی کھلاڑی ا نکیتا رائنہ کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو ڈالی ہے، اس ویڈیو میں انہیں ’ڈونٹ رش چیلنج‘ قبول کرکے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ثانیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے وکی کوشل سے متاثر ہوکر یہ ڈانس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ٹینس اسٹار ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پریکٹس کے بعد انکیتا رائنہ کے ساتھ تھوڑا سا ڈانس۔واضح رہے کہ ڈونٹ رش چیلنج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا ڈانس ویڈیو چیلنج ہے جس میں اس چیلنج کو قبول کرنے والے کو ایک خاص موسیقی کی دھن پر کچھ خاص انداز میں رقص کرنا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جوکہ اکثر اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بیٹے ازہان مرزا ملک کے ہمراہ دلچسپ ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی شیئر کی گئی ویڈیوز کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

Related Posts