سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی، تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی، تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر گرفتار
سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی، تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی سکھر نے وفاقی احساس ادارے کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان سوات کے اہم کمانڈر کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد بیگ،دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر دیسی ساختہ بم اور بال بیرنگ نٹ بولٹ کیل برآمد کرلئے گئے، ملزم نے 2009 میں تحریک طالبان سوات میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے مقامی کمانڈر رحیم خان کے ساتھ مل کر متعدد دہشت گردگردانہ کارروائیاں کیں، جن میں پاک فوج اور پولیس کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جیپ/سوزوکی چھین کر افسر خان کو دی جو کے VIBED ماہر مانا جاتا ہے،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈبل کیبین گاڑی چھین کر افسر خان کے حوالے کی جس کو VBIED کے طور پر استعمال کیا گیا۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مین بازار بونیر میں لوٹا ماری بھی کرتا رہاہے۔

ملزم سوات میں پاک فوج کے آپریشن کے بعد بھگ کر سندھ آگیا تھا اور یہاں روپوش رہنے کے بعد اپنے مذ موم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے متحرک تھا، کامیاب کارروائی کرنے پر افسران بالا کی طرف سے چھاپہ مار پارٹی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی، ایس آئی یو پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Related Posts