مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ کے بعد اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Captain 7

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین کھلاڑی 40 سالہ مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کے دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

سابق بھارتی کپتان دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دئیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔

جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ دھونی جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں:سلمان خان کی فلم رادھے عید پر ریلیز ہونے کا امکان

رپورٹ کے مطابق سیریز کا نام ’کیپٹن 7‘ ہوگا، کیونکہ ’7‘ کے ہندسے کی ایم ایس دھونی شرٹ پہنتے تھے اور سیریز میں ممکنہ طور پر ان کی اسپورٹس جرنی بھی دکھائی دیں گی۔

Related Posts