کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 11 اپریل بروز اتوار کو طلب کرلیا ہے۔
سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی نے اتوار 11 اپریل کو دن ایک بجے بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔
نیئر حسین بخاری کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر جو اراکین اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو اپنے رویے پر نظرثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احترام کا رشتہ اور اعتماد بحال رکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک چھوٹا سے بھی جھونکا آتا ہے تو حکومت سنبھل جاتی ہے تاہم پی ٹی آئی کو سب سے بڑا خطرہ اپنی نااہلی سے ہے۔
ن لیگ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی، سی ای سی اجلاس کے بعد استعفی دے بھی دیں تو ن لیگ نہیں دے گی۔