اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بیٹی کی پیدائش پر اہلِ خانہ سے دور ہونے پر کہا ہے کہ زندگی کے قیمتی لمحات میں فیملی سے دور ہونے پر دْکھ ہے۔
حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرٹوئٹ میں بیٹی کی پیدائش پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے اس قیمتی لمحے میں میرا فیملی کے ہمراہ نہ ہونا یکدم دْکھی کردیتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس وقت ملک کی خدمت کر کے میں خوشی محسوس کررہا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔
Allahumduillah! Allah has blessed us with the baby girl. Welcome to our family my princess. I wish this little angel ???? have wonderful dreams and May the almighty always be with her to fulfill her dreams on the walk of her life.Ameen please remember in your dua
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) April 6, 2021