اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے برطانیہ کیلئے 13 خصوصی پروازیں چلانے پر پی آئی اے سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پی آئی اے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے برطانیہ کیلئے ای اے ایس اے کی پابندیوں کے باوجود 13 پروازیں چلانے کا اعلان کیا۔
معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پی آئی اے 13 پروازیں 9 اپریل کی پابندی سے قبل چلائے گی، اور مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔ یہ وطن واپس لوٹنے والے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ایک مشکل وقت ہے۔
پی آئی اے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ عوام کو سہولت دینے کیلئے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
Thankyou @Official_PIA for coming up with 13special flights to UK despite EASA restrictions before 09Apr ban-with more to come.
It’s been a tough time for people specially #OverseasPakistanis returning to UK.Happy to see Civil Aviation & PIA working together to facilitate people
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) April 7, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے فضائی پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی پروازوں میں اضافہ کردیا۔
قومی ائیر لائن(پی آئی اے) نے اعلان کیا کہ فضائی پابندی سے قبل برطانیہ کیلئے قومی ائیر لائن کی 2 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے نے برطانیہ جانے والی پروازوں میں اضافہ کردیا