عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر دُنیا صحت کا عالمی دن آج منا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ دُنیا صحت کا عالمی دن آج منا رہی ہے
عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ دُنیا صحت کا عالمی دن آج منا رہی ہے

جنیوا: بین الاقوامی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا صحت کا عالمی دن آج منا رہی ہے جبکہ عالمی ادارۂ صحت کے قیام کو 73برس مکمل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے رواں برس صحت کے عالمی دن کا موضوع تمام افراد کو منصفانہ و صحت مند ماحول فراہم کرنے والی دنیا کی تشکیل رکھا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے 7 اپریل 1948ء کے روز اپنے قیام کے بعد پہلی بار ہیلتھ اسمبلی منعقد کی جس میں تجویز دی گئی کہ عالمی ادارۂ صحت کے قیام کے دن یعنی 7 اپریل کو ہر سال بین الاقوامی یومِ صحت منایا جائے۔

بین الاقوامی یومِ صحت منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں بسنے والے ہر شخص کو صحت مند بنایا جائے اور صحت و صفائی سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

ادارۂ صحت کے مطابق 36 ممالک میں کورونا کی ویکسین عوام کو فراہم کرنے کا عمل تاحال شروع ہی نہیں کیا گیا۔ 16 ممالک کو تو کوویکس کے ذریعے ویکسین فراہم کی جانی ہے تاہم 20 ممالک ویکسین سے محروم رہ جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آٹزم سے آگہی کا عالمی دن، ذہنی معذور افراد اور ملک و قوم کی ذمہ داریاں

Related Posts