اداکارہ ماہرہ خان کے ٹوئٹ نے خلیل الرحمٰن قمرکو چونکا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Which tweet of Mahira Khan shattered Khalil-ur-Rehman Qamar?

معروف ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف ٹوئٹ کو نامناسب و چونکا دینے والی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ اداکارہ فون پر رد عمل کا اظہار کرتیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی۔

خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کرنے والی شوبز شخصیات میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں، جنہوں نے 4 مارچ 2020 کو ڈراما نگار کے خلاف ٹوئٹ کی تھی۔

ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماہرہ خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ ودیگرمتنازع باتوں پر بھی کھل کر بات کی۔

خلیل الرحمٰن قمر کا اصرار تھا کہ وہ غلط باتیں نہیں کرتے مگر ان کی باتوں کا مطلب غلط لیا جاتا ہے اور جب وہ سمجھتے ہیں تو ان کی سخت لہجے کی وجہ سے انہیں مزید غلط سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:خلیل الرحمٰن قمر کاارطغرل غازی جیساڈرامہ بنانے کا اعلان، ہیرو بھی فائنل

ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے بتایاکہ انہیں ’فیمنسٹ‘ تحریک اور ’فیمنزم‘ کا علم نہیں تھا اور جس دن وہ ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے تو وہ اپنے خلاف ہونے والی باتوں کی وضاحت کے لیے گئے تھے۔

پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ماروی سرمد پر تنقید کے بعد ماہرہ خان نے ان کے لیے، جو ٹوئٹ کی تھی، وہ ’نامناسب‘ اور ’چونکا دینے والی‘ تھی۔

Related Posts