یو اے ای میں مقیم 17سالہ پاکستانی لڑکی کیلیفورنیا اسٹوڈنٹ سینیٹ کی نائب صدر بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای میں مقیم 17سالہ پاکستانی لڑکی کیلیفورنیا اسٹوڈنٹ سینیٹ کی نائب صدر بن گئی
یو اے ای میں مقیم 17سالہ پاکستانی لڑکی کیلیفورنیا اسٹوڈنٹ سینیٹ کی نائب صدر بن گئی

کیلیفورنیا: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم 17 سالہ پاکستانی لڑکی فضہ سید کو کیلیفورنیا اسٹوڈنٹ سینیٹ میں فنانس کے نائب صدر کے عہدے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کو 116 کمیونٹی کالجز اور 21 لاکھ طلباء کی نمائندگی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی لڑکی فضہ سید کو آن لائن ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا جس میں انہوں نے کل 76 ڈیلیگیٹس سے 43 ووٹ حاصل کیے۔ ووٹنگ 28 مارچ کو منعقد ہوئی تھی۔

ڈی اینزا کالج کپرٹینو میں نئی طالبہ فضہ سید انتخابات کے نتائج پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ریاستی سطح پر 21 لاکھ طلباء کی نمائندگی کیلئے سینیٹ نے نائب صدرفنانس منتخب کیاجس کے بعد مجھے طلباء کی بنیادی ضروریات پر کام کرنا ہے۔

نو منتخب نائب صدر فضہ سیّد نے کہا کہ ہمیں طلباء کے مسائل کے حل کیلئے فنڈنگ میں اضافے کی ضرورت ہے جس کیلئے اصلاحات بروئے کار لانا ہوں گی۔ مجھے ہمیشہ سے طلباء کیلئے مالیاتی معاملات کی دیکھ بھال کرنے کا شوق رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کا اظہار ایک نئے عہدے اور نئی ذمہ داریوں کے ساتھ آیا ہے۔ نائب صدر فنانس کی پوزیشن سے میں اپنی ذاتی دلچسپی کے موضوع یعنی طلباء کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی نے کردوغلو کو بھی مات دیدی، اپوزیشن لیڈر بننے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

Related Posts