وزیراعظم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں، شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ ان صحافیوں کو کی جائیگی جنہیں اس سے قبل پلاٹ نہیں ملے ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ الاٹمنٹ میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔ کمیٹی میں نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں کے علاوہ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے افسران بھی شامل ہونگے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات نیشنل پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جس نے ان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے وفد کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام صحافیوں کو چھت فراہم کریں جو اس سے محروم ہیں ہم اس پر بہت جلد کام شروع کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں اور وزیراعظم کا پچاس لاکھ گروں کا وعدہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیرداخلہ سے ملاقات کرنے والے نیشنل پریس کلب کے نمائندہ وفد میں صدر این پی سی شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا، فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری، سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، نائب صدر شاہ محمد، عباس شبیر اور اویس کیانی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کردیا گیا

Related Posts