پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 752 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 752 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 752 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 752 اعشاریہ 74 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 548 اعشاریہ 21 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران مندی کی وجہ سے 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 43 ہزار 471 اعشاریہ 19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتےکے پہلے روز 100 انڈیکس میں 752 اعشاریہ 74 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 43 ہزار 548 اعشاریہ 21 پوائنٹس پر بند ہوا اور اس طرح کاروبار میں 1 اعشاریہ 7 فیصد تنزلی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں 13 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار 266 شیئرز کے سودے ہوئے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Related Posts