گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، ماہرین
گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، ماہرین

کراچی: ماہرین طب کا کہناہے کہ گرمی کی شدت میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ موسم کی تبدیلی کااثر براہ راست انسانی جسم کے ساتھ ہوتا ہے۔ موسم شدید گرم اور خشک ہونے سے حلق میں سوزش ، ناک سے خون کا آنا اور ہونٹ کٹنے جیسی شکایات عام ہو گئی ہیں۔ 

دو روز قبل کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا تھا اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 7 فیصد کم  ہوگیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرم  اور خشک ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم کی مناسبت سے پانی کا زیادہ سےزیادہ استعمال کریں تاکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت کنٹرول میں رہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی کے ساتھ وٹامن اور کیلشیم کا استعمال بھی بہت ضروری ہے ۔

کھانے پینے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عام لوگ روغنی اور مرچوں والے کھانوں سے پرہیز کریں ، نمکول ملا پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ گرم ماحول سے فوراً ٹھنڈے ماحول میں نہ جائیں اور ٹھنڈے ماحول سے فوری طور پر گرم ماحول میں نہ جائیں۔ گھر سے نکلتے ہوئے سر کو کسی کپڑے سے ڈھاپ کررکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، گارڈن میں سندھ پولیس ہسپتال پہلے سے بہتر سہولیات کے ساتھ فعال

Related Posts