گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی
گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی

نیویارک: گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب گوگل کے صارفین ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ 30 جون تک بغیر کسی خرچ کے استعمال کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوگل کانفرنسنگ سروس کا لامحدود مفت کالز کا دورانیہ جون تک صارفین کے سہولت کے لیے بڑھایا گیا ہے ۔

گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سروس سے صارفین ایک وقت میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ افراد کو ویڈیوکانفرنس میں شامل کرنے کے لئے گوگل ورک اسپیس سبسکرائپشن خریدنا ہوگی، جس کے بعد صارفین ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگتے ہی گوگل نے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے مفت ویڈیو کالز کا سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے اس سروس کو ستمبر 2020 میں ختم ہوتا تھا تاہم اب یہ سروس 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

 

گوگل نے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگنے کے بعد اپنی ویڈیو کال سروس میٹ کو صارفین کےلیے مفت کردیا تھا جو ماضی میں 6 ڈالر ماہانہ پر دستیاب تھی اور اس کال کا دورانیہ بھی 1 گھنٹہ ہوتا تھا۔

Related Posts