کراچی : جمشید روڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ، مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے تین کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار، ایم ایم نیوزنے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں رائیڈر کے پیچھے ملزمان کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے، واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے ،چار موٹر سائیکل پر چھ ملزمان موجود تھے بلڈر کے پاس 3 روز قبل تین کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی،پیمنٹ پچیس ہزار روپے بونڈ کی شکل میں تھی۔
اس سے قبل آج کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ساتھیوں کے ساتھ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تھا۔
شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تینوں ملزمان پولیس کو اسٹریٹ کرائمز اور گاڑیاں چرانے کے الزامات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔