اداکار چیڈوک بوسمین نے موت کے بعد بھی ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار چیڈوک بوسمین نے موت کے بعد بھی ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین نے  ایکٹرز گلڈ ایوارڈ (ایس اے جی) اپنی ایک فلم ما رینیز بلیک باٹم کیلئے کردار ادا کرنے پر ایوارڈ جیت لیا ہے جو موت کے بعد چیڈوک بوسمین کے نام کیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں چیڈوک بوسمین کی اہلیہ نے آنجہانی اداکار کا ایوارڈ وصول کیا اور اپنے شوہر کی کامیابی فلم میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں اور عملے کاشکریہ ادا کیا جبکہ ایوارڈز سن 2020ء میں بنائی گئی فلمز کو دئیے گئے۔

گزشتہ روز ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ بوسمین نے ساؤنڈ آف میٹل کے رز احمد، دی فادر کے انتھنی ہوپکنز، مانک کے گیری اولڈ مین اور مناری کے اسٹیون یون کو ہرا کر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا جس کیلئے 1 لاکھ 60 ہزار ایکٹرز نے ووٹ ڈالے۔

ما رینیز بلیک باٹم کی ہدایات جارج سی وولف نے دی تھیں جبکہ چیڈوک بوسمین نے فلم میں لیوی گرین کا کردار ادا کیا جو ٹرمپٹ پلیئر ہوتا ہے جو بینڈ کا رکن ہونے سے آگے نکل کر اپنے بڑے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ٹرائل آف شکاگو 7 نامی فلم نے اسکرین ایکٹرز گلڈ (ایس اے جی) ایوارڈز کی تقریب میں چوٹی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جہاں دیگر ستاروں نے بھی انفرادی فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار چاڈوک بوسمین اور وائلاڈیوس کو ایم اے رینیز بلیک باٹم کیلئے بہترین فلمی اداکاروں کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا، جبکہ ایس اے جی ایوارڈز میں کامیاب اداکار رواں ماہ آسکر ایوارڈ میں بھی فاتح قرار پاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرائل آف شکاگو 7 اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

Related Posts