راولپنڈی میں نوبیاہتا جوڑے پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دولہا زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں سیونتھ روڈ کے مقام پر پیش آیا جہاں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ دولہا محمد ظہیر اپنی دلہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا جسے مسلح ڈکیتوں نے روک لیا۔
ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 2 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دولہا محمد ظہیر شدید زخمی ہوگیا تاہم دلہن معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ محمد ظہیر کو 2 گولیاں لگی ہیں جس کی 2 دن قبل شادی ہوئی تھی۔
ڈکیت موقعۂ واردات سے باآسانی فرار ہو گئے جبکہ زخمی محمد ظہیر کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ظہیر کا تعلق گڑھی حبیب اللہ سے ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی۔ نیو ٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او ہسپتال پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی 2 مختلف کارروائیاں، 1 ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک