امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چین
امریکا ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کر کے امریکا پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو خیرمقدم کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونئینگ نے کہا ہے کہ امریکا نیعالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

ہوا چونئینگ نے مزید کہا کہ ”جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن“ یعنی ایران کے عالمی جوہری معاہدے میں چین کا کردار منصفانہ اور تعمیری رہا ہے جب کہ امریکا نے معاہدے سے دستبردار ہوکر خطے میں تناؤ کا باعث بنا۔

چین نے امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر ایران سے تیل خریدنے کی پابندی کو بھی ختم کرنے کے مطالبے کو تیز کردیا جب کہ حال ہی میں چین اور ایران نے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کیئے جس میں دونوں ممالک نے ان معاملات پر ایک دوسرے کی مدد کا وعدہ کیا جن پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Related Posts