پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ مسیحی برادری کی جانب سے چرچوں اور گرجا گھروں میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

شہر قائد میں مسیحی برادری کی کالونیوں میں عید کا سماں ہے ، بچے رنگ برنگ لباس پہن کر خوشیاں منانے میں مصروف ہیں مسیحی کالونیوں میں بچے جھولے جھولنے، اونٹ اور گھوڑوں کی سواری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جبکہ بڑے افراد ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ ملکی اہم شخصیات سمیت اعلیٰ حکام نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

ایسٹر کی سب سے بڑی تقریب ویٹی کن میں منائی جاتی ہے ۔ ویٹی کن سٹی میں مسیحی کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسنس نے ایسٹر کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایک نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے ، کیونکہ انسان کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود خدا پھر سے نئی زندگی دے سکتا ہے۔

پاپ فرانسس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوٹے دلوں سے فن تخلیق ہو سکتا ہے۔ انسانیت کی باقیات سے تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔ گڈ فرائیڈے ایسٹر سے 2 روز قبل منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے آج صبح اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسحی برادری کو مبارکباد دی تھی۔

Related Posts