رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی
رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی

لاہور: عدالت نے سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ منشیات اسمگلنگ کیس میں پیش ہوئے۔ رانا ثناء اللہ اور دیگر نے حاضری مکمل کرائی۔

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کیلئے جج کے چارج نہ لینے کی بناء پر رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔ ڈیوٹی جج خالد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ پر فردِ جرم کی کارروائی 7 مئی تک مؤخر کرتے ہوئے ملزمان کو مقررہ تاریخ پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔ رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان پر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں اے این ایف نے مقدمہ درج کیا تھا۔

رانا ثناء اللہ پر غیر قانونی طور پر 15 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا الزام عائد ہے۔ لاہور ہائی کورٹ سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ اے این ایف حکام نے انہیں یکم جولائی 2019ء کو موٹر وے سے گرفتار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ضمانت منظور، عدالت کا 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

 

Related Posts