لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نازیہ حسن کی آج 56ویں سالگرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

56th birth anniversary of pop diva Nazia Hassan being observed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے سے شہرت پانے والی پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی56ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

1980میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا جسکے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ‘‘ڈسکو دیوانے‘‘ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

مزید پڑھیں:طویل عرصہ تک چلنے والا پاکستانی ڈرامہ ’’نند‘‘ اختتام کے قریب پہنچ گیا، آخری قسط ریکارڈ

نازیہ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اوراپنے گلوکاری کیریئر کا آغاز 1970 ء کی دہائی کے آخر میں کیا جبکہ اس سے قبل پی ٹی وی کے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بھی کام کیا۔

ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 15سال کی عمر میں ہوا جب انہوں نے 1980ء کی ہندوستانی فلم قربانی کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے گاکر شہرت کی بلندیوں کو چھوااور 1981 ء میں اس کے لئے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

میوزک کی دنیا میں نام بنانے اور شہرت کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنیوالی نازیہ حسن 13اگست 2020ء کو 35 برس کی عمر انتقال کرگئی تھیں۔

Related Posts