راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان افغان جرائم پیشہ گروہ متحرک، بوڑھا تاجر لٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان افغان جرائم پیشہ گروہ متحرک، بوڑھا تاجر لٹ گیا

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان افغان جرائم پیشہ گروہ متحرک ہے جس کے کارندے نے بوڑھے تاجر کو لوٹ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ تر پولیس حدود کے تنازعے کے باعث جرائم پیشہ افغان گروہ کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ مری سے تعلق رکھنے والے بوڑھے تاجر نے بتایا کہ میں ان سلے کپڑے لے کر مارکیٹ آیا تھا جو مری جا کر فروخت کرنے تھے۔

بوڑھے تاجر نے کہا کہ میرے پاس افغان ریڑھی والا لڑکا آیا جس نے کہا کہ کپڑے ریڑھی میں رکھ دیں۔ میں آپ کو50 روپے اجرت میں سڑک پار کرا دیتا ہوں۔ ہم سڑک کراس کرنے لگے۔ اسی دوران درمیان میں گاڑیاں آگئیں اور میں دوسری طرف آگیا۔

تاجر نے کہا کہ جب میں نے سڑک کی طرف دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ لڑکا غائب ہوچکا ہے۔ میں نے لوگوں سے پوچھا تو بتایا گیا کہ یہ ایک گروہ ہے جو منظم وارداتیں کرتا ہے۔ پیر ودھائی راولپنڈی تھانے نے کہا کہ یہ ہماری حدود نہیں بنتی۔

بعد ازاں بوڑھا تاجر تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد پہنچا تو وہاں رخواست تو لے لی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاجر کا کہنا ہے کہ میرے کپڑوں کی مالیت 50 ہزار روپے تھی جو لوٹ لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تیزرفتاری کے باعث 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی

Related Posts