بلادی گروپ نے معصوم شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا، درجنوں مقدمات، پولیس گرفتاری میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلادی گروپ نے معصوم شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا دیا، پولیس تاحال گرفتاری میں ناکام
بلادی گروپ نے معصوم شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا دیا، پولیس تاحال گرفتاری میں ناکام

کراچی: ڈبل شاہ کے بعد نیہال بلادی گروہ شہریوں کو لوٹنے میں مصروف، کروڑوں روپے کے اسکینڈل کا انکشاف، ملزمان کیخلاف درجنوں مقدمات درج، پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پرکشش شرائط پر گاڑی اور مکان دلوانے کے اشتہارات سے عوام کو بے وقوف بنایا گیا، سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس کے ذریعے سادہ عوام سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے گئے۔

متاثرہ شہریوں نے فراڈیئے گروہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 80 سے زائد مقدمات جبکہ متعدد درخواستیں جمع کروادی ہیں،تھانہ شاہرائے فیصل میں 20، فیروزآباد میں 16، درخشاں میں 18، حیدری میں 6 سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

نیہال بلادی گروہ کا سرغنہ ہے،جس نے شہر کے پوش علاقوں میں 5 سے زائد دفاتر بھی قائم کیئے ہوئے تھے، کروڑوں روپے اینٹھنے کے بعد ملزمان دفاتر بند کر کے بھاگ گئے۔

متاثرہ شہریوں نے نیہال بلادی، نیاز بلادی عائشہ، اریبہ، نیاز بلادی، شامیر بلادی، آصف سمیت دیگر ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا ہے، ملزمان بیشتر مقدمات میں مفرور ہیں اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جیب میں رکھنے کا دعوہ کرتے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ فراڈیئے کراچی سے اینٹھی گئی رقم بیرون ملک میں موجود گروہ کے سرغنہ نیہال بلادی کو پہنچاتے ہیں، قانونی کارروائی کرنے پر شہریوں کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے ایف ائی اے، نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے مدد کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی دھوکے سے لی رقم واپس کروائی جائے، 80 سے زائد مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

Related Posts