رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا
شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے تک فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل 6 سے 9 روپے تک فی لٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ برانڈڈ گھی کی قیمت میں فی کلو 7 روپے تک اضافہ عمل میں لایا گیا ہے۔ قیمتیں فوری طور پر نافذالعمل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک میں ہوشرباء مہنگائی نے آسمان چھولیا، چینی، گوشت، دودھ، گھی اور تیل عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے، رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کے خدشات بھی جنم لینے لگے۔

شہری انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا، کراچی میں 9 مارچ تک مُرغی کا گوشت 480 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ پشاورمیں بھی مرغی کا نرخ 250 سے زائد ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں ہوشرباء مہنگائی، رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کا بھی خدشہ

Related Posts