لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف ڈسکہ الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مخالفین کو دن میں تارے دکھا دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ ڈسکہ انتخاب میں واضح شکست برداشت نہیں کرسکی۔ کرپٹ ن لیگ اور جعلی راجکماری عدالتوں کی آڑ لے رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری عدالتوں کی آڑ میں رسوائی سے زیادہ دیر نہیں بچ پائے گی۔ پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ ووٹ لے گی اور مخالفین کو دن میں تارے نظر آجائیں گے۔
ڈسکہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ن لیگ واضح شکست کو برداشت نہ کرسکی۔ کرپٹ ن لیگ اور جعلی راجکماری عدالتوں کی آڑ میں رسوائی سے زیادہ دیر بچ نہیں پائے گی! انشاءاللہ تحریک انصاف پہلے سے زیادہ ووٹس لےکر مخالفین کو دن میں تارے دکھائے گی!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 2, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا گیا۔سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل دیئے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے فون نہیں سنے، 13 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی، فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا