چین کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین کین سائنو کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین کین سائنو کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر
چین کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین کین سائنو کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر

اسلام آباد: حکومت نے چین کی بنائی ہوئی کین سائنو ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کردی ہے جبکہ روس کی بنائی ہوئی ویکسین کی قیمت کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق روسی ویکسین کی قیمت کا تعین عدالتی فیصلے کے بعد کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت نے ملک کی 98 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جو 5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ ہے، حکومت نے چین سے 15 لاکھ ویکسینز کی خریداری کامعاہدہ کیاہے۔

 چینی کورونا ویکسین کین سائنو کی خریدی گئی 60 ہزار خوراکیں 2 روز قبل پاکستان پہنچیں ، 5 لاکھ خوراکوں کی پہلی شپ منٹ موصول ہونے پر معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے  چین کا شکریہ ادا کیا۔ 

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر پہنچی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جمعرات کو 5 لاکھ خوراکوں کی کھیپ موصول ہوگی۔ چین نے ضرورت کے وقت ہمیشہ ہماری مدد کی۔

مزید پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Related Posts