بلاول نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر غورکیلئے پیپلز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفے کے بعد دوبارہ پی ڈی ایم میں جانے کا نہیں سوچا، بلاول بھٹو زرداری
استعفے کے بعد دوبارہ پی ڈی ایم میں جانے کا نہیں سوچا، بلاول بھٹو زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پالیسی کے تحت اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر غور کیلئے پیپلز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم میں مستقبل اور سیاسی لائحۂ عمل پر غور کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس 5 اپریل کو طلب کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پی ڈی ایم، ملک کے سیاسی و قومی مستقبل سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا جس میں تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری خاص طور پر شریک ہوں گے۔ سی ای سی اجلاس میں اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

سی ای سی اجلاس 5 اپریل کو دن 1 بجے شروع ہوگا۔ جو اراکین کراچی نہ آسکیں، انہیں بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونے کی ہدایت کی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے سمیت تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: تحریکِ عدم اعتماد حکومتی ارکان توڑنے سے کامیاب ہوتی ہے،بلاول

Related Posts