پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں ون ڈے انٹرنیشنل کی 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ آج سنچورین میں ہوگا۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے مدِ مقابل آئیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جوہانسبرگ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے  بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کا آغاز کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کی خوب پریکٹس کی اور دورۂ زمبابوے کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ میں پاکستان کی پریکٹس شروع، دورۂ زمبابوے کا شیڈول بھی جاری

Related Posts