امریکی ماڈل کینڈل جینر نے اپنی سیکورٹی بڑھا دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kendall Jenner tightens security after frightening trespassing incident

نیویارک :امریکی ماڈل کینڈل جینر کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران سیکورٹی سے متعلق 2 ناخوشگوار واقعات ہوئے جس کے بعد انکی سیکورٹی سخت کردی گئی۔

امیر ترین شخصیات میں شامل 25سالہ کینڈل جینر کے گھر کا دروازہ رات گئے ایک شخص زور سے کھٹکھٹانے لگا۔ اس دوران یہ شخص ماڈل کا نام بھی چیخ چیخ کر اور بدتمیزی سے لے رہا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت کینڈل جینر گھر میں موجود تھیں اور سیکورٹی گارڈز نے 27 سالہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے کینڈل جینر کے گھر کے سوئمنگ پول میں گھسنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، اداکارہ مایا علی کا تنقید پر جواب

اس سے قبل ایک شخص نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کینڈل جینر کو گولی مارنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔

دونوں واقعات کے بعد کینڈل جینر نے مسلح گارڈز سمیت اپنی سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے۔

Related Posts