بے وقوف بنانے والوں سے خبردار، دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے وقوف بنانے والوں سے خبردار، دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جا رہا ہے
بے وقوف بنانے والوں سے خبردار، دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جارہا ہے جس کے دوران عوام ایک دوسرے کو مختلف حیلے بہانوں سے بے وقوف بنانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ 

 دنیا بھر میں یہ دن یکم اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بظاہر تفریح اور ہنسی مذاق ہے، تاہم بعض اوقات اس دن کی نوعیت انتہائی سنجیدہ ہوجاتی ہے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر ان کی توہین کرتے ہیں۔

بعض تاریخی حوالوں سے لوگ اپریل فول کو اسلام کی توہین سے جوڑتے ہیں اور بعض اسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تضحیک کا ایک مقصد بتاتے ہیں، تاہم یہ دن منانے والے اکثر عوام اس بات سے لاعلم ہیں جن کی اکثریت نوجوان نسل پر مشتمل ہے جو اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

بعض لوگ دوسروں کو بے وقوف بنانے کے لیے عجیب عجیب طریقے استعمال کرتے ہیں جن میں جھوٹی خبریں پھیلانا، غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کا وقت برباد کرنا اور انہیں کسی ایسے شخص کو خوش آمدید کہنے کے لیے ائیرپورٹ پر بھیجنا شامل ہے جو اپنے گھر سے ہلا بھی نہ ہو۔

مملکتِ خداداد پاکستان سمیت دنیا کا تقریباً ہر ملک اِس وقت کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا سامنا کر رہا ہے اور ہر گزرتے روز کے ساتھ لوگ اپنے پیاروں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ عوام الناس کو اپریل فول منانے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز حاجی بن کر لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا، فردوس عاشق

Related Posts