پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار
پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

کراچی: تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی اورموٹرسائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان ضلع ایسٹ کے مختلف علاقوں سے نشہ پورا کرنے کے غرض سے موٹرسائیکل چوری کرکے گرفتار ملزم وقار کو لاکر دیتے تھے،ملزمان موٹرسائیکلوں کے بدلے نشہ ہیروئن خریدتے تھے۔

ملزم وقار چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو سستے داموں میں اسٹریٹ کرمنلز کو فروخت کرتا تھا،گرفتار ملزمان میں (1) محمد عمر ولد ظہور احمد (2) وقار احمد ولد بشیر احمد (3) عرفان حسین ولد محمد ارشاد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ پسٹل بمع راؤنڈ، منشیات ہیرون، و چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی کی ہدایات پر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایئریا ناصر کالونی چوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیا اور منشیات بر آمد کرلی۔

گرفتار منشیات فروش کیماڑی سے چرس خرید کر کے ڈی اے روڈ عقب داراسلام سوسائٹی میں فروخت کرتا ہے،گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ میں چوری چھپے علاقے میں گھوم کرفون کال کے ذریعے اور کم عمر بچوں کے ذریعے بھی چرس فروخت کرواتا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز گل عرف ڈی ایس پی کے نام سے ہوئی ہے،بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز گل عرف ڈی ایس پی ولد ولسن کو کے ڈی اے روڈ عقب داراسلام سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ الزام نمبر 442/ 21 بجرم دفعہ 6/9B انٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا ہے،ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ اور مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے سپرد کیا گیا ہے۔

Related Posts