وفاقی وزیر حماد اظہر کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرول بحران، وفاقی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی
پٹرول بحران، وفاقی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ حماد اظہر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی کانفرنس کرتے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے وزیر خزانہ کے عہدے کے قابل سمجھا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کے ساتھ جڑا ہے، مجھ سے پہلے 2 وزرائے خزانہ نے بڑی محنت سے کام اور معیشت کو مستحکم کیا، میں اپنی وزارت کے دوران ان حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔

حماد اظہر نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں ، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت3 روپے فی لیٹر کم کر رہے  ہیں جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں 1800 روپے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں بھی نوازشریف ملوث، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت کی مشکلات کا احساس ہے ، ہم عوام کو فائدے پہنچانے کے لیے بہترین فیصلے کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے حصول کے لیے بات چیت چل رہی ہے ہم نے ابھی 500 ملین ڈالرز کی درخواست کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کی نسبت ہمیں یورو بانڈز کے لیے زیادہ قیمتیں وصول ہوئی ہیں ، ابھی ہم نے ڈھائی ارب ڈالرز کے بانڈ جاری کیے ہیں تاہم ہمارے پروگرام کو دیکھتے ہوئے ڈھائی کے مقابلے میں 5 ارب ڈالرز کی بولی آئی تھی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سکوک بانڈز بھی جاری کریں گے لیکن ابھی تاریخ نہیں دے سکتے۔

Related Posts