بالی ووڈ اداکارہ اکشے کمار نے اپنی نئی فلم رام سیتو کیلئے ہیئر اسٹائل تبدیل کر لیا ہے جس کی شوٹنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار اکشے کمار نے کہا کہ آج میں ایک ایسی فلم بنانے کیلئے سفر شروع کر رہا ہوں جو میرے لیے بے حد خصوصی اہمیت رکھنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ رام سیتو کی شوٹنگ آج سے شروع ہورہی ہے جس میں میرا کردار ایک ماہرِ آثارِ قدیمہ (آرکیولوجسٹ) کا ہوگا۔ میں کیسا لگ رہا ہوں، اس پر رائے ضرور دیں کیونکہ مداحوں کی رائے میرے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
The journey of making one of the most special films for me begins today. #RamSetu shooting begins! Playing an archaeologist in the film. Would love to hear your thoughts on the look? It always matters to me🙏🏻 @Asli_Jacqueline@Nushrratt@Abundantia_Ent@LycaProductions pic.twitter.com/beI6p0hO0I
— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 30, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فلموں کے مشہورومعروف اداکارہ اکشے کمار نے شادی کے 20 برس مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر2 ماہ قبل اپنے پیغام میں اکشے کمار نے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی پارٹنرشپ کے بارے میں اتنا یقینی کبھی نہیں رہا، 20 سال سے ہم ساتھ ہیں اور آج بھی تم میرے دل کو دھڑکنے پر مجبور کردیتی ہو۔
مزید پڑھیں: شادی کے 20 برس مکمل ہونے پر اکشے کمار کا اہلیہ سے اظہارِ محبت