مکہ مکرمہ کے درجنوں آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ مکرمہ کے درجنوں آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیاگیا
مکہ مکرمہ کے درجنوں آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیاگیا

مکہ مکرمہ:سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مکرمہ ریجن میں 54 آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے کام سے روک دیا ہے۔

جب کہ دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھنے اور تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔تاکہ کوئی بھی شخص ان افراد کے نظریات اور خیالات کے باعث گمراہ نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کو چھونے اور اجتماعی افطار پر پابندی لگا دی

Related Posts