پیپلزپارٹی کےاچھے دن آگئے؟، منظوروسان کو اثاثہ کیس میں کلین چٹ مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Manzoor Wasan's interim bail extended till October 4

کراچی:آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کو کلین چٹ دے دی،مزید سماعت 4 مئی کو ہوگی۔

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوئری ختم کر رہے ہیں لہٰذا نیب ہیڈ کواٹر سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں منظورحسین وسان نے کہا کہ تھوڑے سے اختلافات اور اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے گی، پی ڈی ایم قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس مقاصد کے لیے ہمارے چیئرمین نے پی ڈی ایم بنائی اسے قائم رکھنے کے لیے سب پارٹیاں متفق ہوں گی۔

مزید پڑھیں : محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اہم پارٹیوں کا خیال ہے کہ ان کی انفرادی پوزیشن کے لحاظ سے اپنے اپنے موقف ہیں اس کو ساتھ لے کر فیصلہ کرنا چاہئے تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ 2023میں بلاول ہی وزیر اعظم ہوں گے۔صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ نے خواب دیکھا ہے۔ 

عمران خان 2021 میں جارہے ہیں، اس پر جواب میں انہوں نے کہاکہ جانا ہے، مدت سے ایک سال پہلے، 10 یا 12 ماہ پہلے جانا تو ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منفرد سلیکٹڈ ہیں، اس کی مثال دوسروں سے نہیں دی جاسکتی ۔

Related Posts