راولپنڈی،ہندوبرادری کی عبادت گاہ پرنامعلوم افراد کا حملہ، 100سال پرانے مندر میں توڑپھوڑ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، ہندوؤں کی عبادت گاہ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 100سال پرانے مندر میں توڑپھوڑ
راولپنڈی، ہندوؤں کی عبادت گاہ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 100سال پرانے مندر میں توڑپھوڑ

راولپنڈی میں ہندو برادری کی عبادت گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور 100 سال پرانے مندر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے پوران قلعہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مندر کی سیڑھیوں، دروازوں اور تزئین و آرائش کو نقصان پہنچایا۔ مندر کی انتظامیہ مندر کی تزئین و آرائش میں مصروف تھی۔

قبل ازیں 100 سالہ مندر کی زمین پر قبضہ کرکے قبضہ مافیا نے دکانیں تعمیر کرکے مندر کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد لے کر تمام تجاوزات حال ہی میں مسمار کردیں جس کے بعد تزئین و آرائش شروع کی گئی۔

قدیم مندر پر حملے کے جرم میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکیورٹی آفیسر رضا عباس زیدی نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ سیکیورٹی افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ سے مندر کی تزئین و آرائش چل رہی تھی جبکہ تجاوزات 5 روز قبل ہٹائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مندر میں پوجا شروع نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی بت وغیرہ رکھے گئے تھے۔ ملزمان نے 2روز قبل شام کے وقت حملہ کیا جن کی تعداد 10 سے 15 تھی۔ ملزمان نے مندر کے مرکزی دروازے کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

  یہ بھی پڑھیں: لاہور، ماسک نہ پہننے پرقانونی کارروائی، 312افراد پر مقدمات درج

Related Posts