اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو، 3 ہسپتالوں کے آکسیجن بیڈز بھر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ، آکسیجن بیڈز بھر گئے
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ، آکسیجن بیڈز بھر گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، ریکارڈ کیسز کے باعث ہسپتالوں میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص آکسیجن بیڈز مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے 3 ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل طور پر بھر گئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کورونا کے متاثرین کیلئے مختص ہسپتالوں میں مزید مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وینٹی لیٹرز بھر چکے ہیں، کورونا کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 15 سرکاری و نجی ہسپتال مختص ہیں، پمز میں 163 آکسیجن بیڈز موجود ہیں جن میں سے 120 زیرِ استعمال ہیں۔

متعدی بیماریوں کیلئے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال کے 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 کورونا مریضوں کے زیرِ استعمال ہیں جبکہ پولی کلینک ہسپتال کے 27 میں سے 24 بھر چکے ہیں۔ سی ڈی اے ہسپتال میں 43 میں سے 32 زیرِ استعمال ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 856 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جو تاحال سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے اموات پر افسوس، امید ہے یہ وباء جلد ختم ہوجائے گی، شنیرا اکرم

Related Posts