اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 59ہزار 116افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 256 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 55افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار 369ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 1 کروڑ10 ہزار 709ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 268افراد نے شکست دی، وائرس سے صحتیاب افراد 5 لاکھ 98ہزار 197ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 46ہزار663 ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 64ہزار889افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227جبکہ خیبر پختونخوا میں 85ہزار531 افرادمتاثر ہوئے۔
بلوچستان میں 19 ہزار525، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10،اسلام آباد میں 56ہزار 450جبکہ آزاد کشمیر میں 12ہزار 484افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 6 ہزار 246افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 301، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 61، آزاد کشمیر میں 348جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ماسک نہ پہننے پر 44افراد پر مقدمات درج