وزیر خارجہ 30 مارچ کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کے روز 30 مارچ کو دوشنبے میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق استنبول میں پروسس وزارتی کانفرنس کا موضوع ہے ، امن اور ترقی کے لئے اتفاق رائے کو مستحکم کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اپنے بیان میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور علاقائی فریم ورک کے اندر افغانستان کی ترقی اور رابطے کے لئے پاکستان کی حمایت کو اجاگر کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت بھی کرینگے۔ 

دوشنبے میں کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ تاجکستان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ رابطوں کو استوار کریں گے۔

اعلی سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا وزرا خارجہ کانفرنس اس وقت اہمیت اختیار کرسکتی ہے جب پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی اچانک ملاقات ہو جائے اور آئندہ کے لیے پاک بھارت تعلقات کی کوئی سمت ہو جائے۔

Related Posts