عدالتی حکم پر مسمار کی گئی مدینہ مارکیٹ پر کے ڈی اے افسران نے پلاٹنگ شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالتی حکم پر مسمار کی گئی مدینہ مارکیٹ پر کے ڈی اے افسران نے پلاٹنگ شروع کردی
عدالتی حکم پر مسمار کی گئی مدینہ مارکیٹ پر کے ڈی اے افسران نے پلاٹنگ شروع کردی

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں مسمار کی گئی مدینہ مارکیٹ کے متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ مسمار کرکے ہمارا روزگار چھین لیا گیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اور کے ایم سی افسران نے لاکھوں روپے میں مدینہ مارکیٹ کی زمین فروخت کی تھی۔

کورنگی نمبر 6 کے قریب مسمار کی گئی مدینہ مارکیٹ کے متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاج کے دوران متاثرین نے کے ڈی اے افسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

مدینہ مارکیٹ کے متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں کے ڈی اے افسران، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے عملے نے مدینہ مارکیٹ کے نام سے دکانوں کے پلاٹ فروخت کیے تھے اور ہم سے لاکھوں روپے وصول کیے گئے تھے ، پھر سپریم کور ٹ کے احکامات کا کہہ کر مدینہ مارکیٹ مسمار کردی گئی اور سیکڑوں خاندان کا روزگار چھین لیا گیا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدینہ مارکیٹ کے ایک متاثرہ نوجوان نعمان نے بتایا کہ مدینہ مارکیٹ کورنگی نمبر 6 منا گجیا والے کے سامنے آباد تھی ہمارا روزگار چل رہا تھا کہ اچانک ہمارے روزگار تباہ کر دیے گئے اور اب ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی کے ڈی اے افسران وہی چائنہ کٹنگ کے پلاٹ فروخت کررہے ہیں، پہلے بھی لاکھوں روپے وصول کیے اور اب بھی فی پلاٹ لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ رینجرز کی گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

متاثرین نے ایم ایم نیوز ٹی وی کے توسط سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس سومرو، ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے عطا عباس ، سیکریٹری بلدیات ، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کریں ، متاثرین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خود اس کا جائزہ لیں کہ ان کے حکم پر مسمار کی گئی مدینہ مارکیٹ پر دوبارہ پلاٹنگ کیسے ہو رہی ہے۔

Related Posts