رونالڈو نے گول نہ ملنے پرمیدان چھوڑ دیا، احتجاج کر نے پر جرمانہ عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رونالڈو نے گول نہ ملنے پرمیدان چھوڑ دیا، احتجاج کر نے پر جرمانہ عائد
رونالڈو نے گول نہ ملنے پرمیدان چھوڑ دیا، احتجاج کر نے پر جرمانہ عائد

لزبن:فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال اور سربیا کا میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا، میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے گول کیا تاہم ریفری نے گول نہیں دیا۔

پرتگال (اور لیورپول) کے ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی،دوسرے ہاف میں سربیا میچ میں واپس آیا اور اس کی طرف سے ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کیا۔

معروف فٹبالر رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیا مگر ریفری نے فیصلہ کیا کہ اسے روک لیا گیا تھا، ٹیم پرتگال اس بات پر کافی ناراض ہوئی۔میچ کیلئے گول لائن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔

متنازع فیصلے پر پرتگالی کپتان احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ رونالڈو کو احتجاج کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا۔پرتگال کے کوچ نے کہا کہ ریفری نے میچ کے بعد مجھ سے معذرت کی اور اب ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ واضح طور پر ہمارا گول تھا مگر اب ہم اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ فرسٹ ہاف میں میچ ہمارے کنٹرول میں تھا لیکن سیکنڈ ہاف میں ہماری توجہ ہٹی اور ہم سربیا کو روکنے میں ناکام ہوئے۔پرتگال اور سربیا کے درمیان کھیلے جانے والا فٹبال میچ دو دو سے برابر ہوکر ختم ہوا۔

Related Posts